نام کتاب:اردو غزل کی سرحدیں(علیم صبا نویدی کے مضامین)

نام کتاب:اردو غزل کی سرحدیں(علیم صبا نویدی کے مضامین)
       مرتب:فاروق جائسی         مبصر :عبد المتین جامیؔ



تمل ناڈو کے بابائے اردو علیم صبا نویدی بر صغیر ہندوپاک ہی میں نہیں بلکہ دنیائے اردو کے ادبی حلقوں میں ایک مشہور نام ہے۔ انھوں نے گزشتہ چالیس پچاس سالوں سے اردو ادب کی جو خدمات انجام دی ہیں اس کی بہت کم مثال ملتی ہے۔شعری ادب ‘نثری ادب تنقید و تحقیق کے علاوہ بطور خاص دکن کو ساری اردودنیا سے جوڑنے کی ان کی کاوش نا قابل فراموش ہے۔ ’’اردو غزل کی سرحدیں‘‘کے نام سے شائع فاروق جائسی کی مرتب کردہ ایک ایسی کتاب ہے جس میں بابائے اردو کے مختلف ادوار میں لکھے گئے تنقیدی مضامین و مختصر تبصروں کو جمع کیا گیا ہے۔ علیم صبا نویدی صاحب نے اردو کے تقریباً سبھی بڑے اور مشہور شعراء کی کتابوں پر تبصراتی مضامین قلم بند کئے ہیں جس میں بانی‘عشرت ظفر‘ وزیر آغا‘علقمہ شبلی‘پروفیسر ملک زادہ منظور احمد‘ ڈاکٹر گیان چند جین‘ فضا ابن فیضی‘غلام مرتضیٰ راہی‘شکیل مظہری‘ آزاد گلاٹی‘ حفیظ بنا رسی‘شہر یار‘ ندا فاضلی‘ کاوش بدری‘مغنی تبسم‘ ڈاکٹر کرامت علی کرامت‘ فضیل جعفری‘مختار بدری وغیر ہم سے لے کر فاروق جائسی پر بھی مضامین لکھے ہیں۔ ان مضامین کو یکجا کر کے فاروق صاحب نے یہ کتاب ترتیب دی ہے۔خود فاروق جائسی صاحب جو کہ خود ایک اچھے مضمون نگار اور شاعر ہیں اس کتاب کے دیباچے میں رقم طراز ہیں کہ’’اردو غزل کی سرحدیں ‘‘میں جو بھی مضامین شامل ہیں انھیں مختصر تبصرہ کے زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔ان مضامین میں علیم صبا نویدی نے شعراء کے کلام پر جو گفتگو کی ہے وہ ان کا فی البدیہہ تاثر ہے ۔ اس میں مضمون نگاری کی کاوش جیسی کوئی بات نہیں ہے مگر اس میں عطرِمضمون کی خوشبو ضرور محسوس کی جا سکتی ہے‘‘۔ 
ناچیز کے خیال میں علیم صبا نویدی صاحب کے اس مجموعے کو اردو دنیا کے تمام قارئین پسندیدہ نگاہوں سے قبول کریں گے۔قیمت صرف ۴۰۰؍ روپے ہے اور تمل ناڈو اردو پبلی کیشن چینئی میں طبع ہوئی ہے۔ملنے کا پتہ :فلیٹ نمبر 402 - سنگیتا اپارٹ منٹ14/29کارل وائز۔کانپور،208001

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment

0 comments:

Post a Comment