کتاب کا نام۔تحقیق و تفہیم تحقیقی مضامین

کتاب کا نام۔تحقیق و تفہیم    تحقیقی مضامین
        مصنف۔ڈاکٹر عزیز اللہ شیرانی          تبصرہ نگار۔ عبد المتین جامیؔ
فخر الدین احمد میموریل کمیٹی حکومت اتر پردیش کے مالی تعاون سے شائع شدہ اس کتاب میں راجستھان میں اردو زبان کی ترویج و ترقی کے سلسلے میں مختلف کارکردیوں پر عزیز اللہ شیرانی کے تحقیقی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔ موصوف نے جس خوبصورتی سے وہاں کے اردو ادب‘تصوف اور تراجم پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے وہ قابل توجہ ہے اور قابل تحسین بھی۔ انھوں نے مختلف عنوانات کے تحت اپنے وقیع مضامین میں سمونے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔تا حیات درس و تدریس کے شعبے سے    منسلک رہنے کے بعد وہ اب اپنی طالب علمی کے زمانے سے ملازمت سے سبکدوشی کے زمانے تک کئے گئے تمام کاموں کو سمیٹ لینے کی کوشش میں منہمک ہیں۔
انھوں نے ادب و تحقیق کے عنوان سے ’’راجستھان میں اردو کے ارتقاء کا مختصر جائزہ ‘‘اور’’گزٹ ریاست نونک ۱۹۳۹ ء؁ سے سالانہ جرنل اردو (مولانا ابو الکلام آزاد عربی فارسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ۲۰۱۵ء)تک ایک جائزہ‘‘ جیسی کتاب پیش کرکے اپنی تحقیقی بصیرت کا عمدہ ثبوت فراہم کیا ہے۔اس کے علاوہ راجستھان میں تصوف و تراجم کے باب میں آزادی کے بعد راجستھان میں اردو تراجم صوفی حمید الدین ناگپوری کی فارسی تصنیفات ۔سری مد بھگوت گیتا کا منظوم ترجمہ ۔مترجم منشی پنا لال بھار گو (ایک مطالعہ)پر خامہ فرسائی کی ہے۔نظم اور دوہے:۔
’’اختر شیرانی کی شاعری میں ترقی پسندانہ رجحان‘دوہے عالم گیر ’’از شاہد میراور راجستھان کے دوہانگار‘‘
                         راجستھان کے کہنہ مشق شاعر منصور وی کی شاعری
اس طرح سے موصوف نے ۱۸ موضوعات پر تحقیقی مقالوں کو اپنی اس کتاب میں جمع کردیا ہے ۔مزید معلوماتی مضامین سے مستفیض ہونے کے لئے ڈاکٹر صاحب کی ’’تحقیق و تفہیم‘‘نامی کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔ جیپور راجستھان کے مشہورناشر ہماری طاقت پبلی کیشن  سے شائع یہ کتاب بہترین کاغذ اور چھپائی سے قارئین کے دلوں کو جیت لینے کی طاقت رکھتی ہے۔ سرورق رنگین اور خوبصورت ہے۔قیمت محض ۳۵۰؍روپے ہیں اور ملنے کاپتہ۔ فرحت منزل کالی پلٹن ۔نزد دیوان جی کنواں۔ٹونک راجستھان304001-

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment

0 comments:

Post a Comment