کتاب کا نام۔ٹوٹے پتے (افسانوی مجموعہ)

      کتاب کا نام۔ٹوٹے پتے     (افسانوی مجموعہ)




        مصنفہ۔چشمہ فاروقی        مبصر۔عبد المتین جامیؔ
چشمہ فاروقی ٹھیٹ بیانیہ انداز بیان کو اپنا کر کہانی شروع کرتی ہیں اور اس انداز کو بر قرار رکھتے ہوئے اپنی کہانی کو ختم بھی کرتی ہیں۔ان کا تخلیقی رویہ گرچہ بہت متاثر کن نہیں ہوتا تا ہم ان کے خلوص سے انحراف کی گنجائش نہیں۔ موصوفہ کے تخلیق کردہ تمام کردار نسوانی ہی ہوتے ہیں۔ معاشرہ میں رائج جہیز اور تلک کی سولی پر لاکھوں عورتوں کی زندگیاں کس طرح برباد ہوتی جا رہی ہیں اس کی قلمی تصویر بنانے میں چشمہ فاروقی صاحبہ کا وقت گزرتا ہے۔ علاوہ ازیں موجودہ عہد میں خوفناک حد تک ابھرتی ہوئی دہشت گردی اور خواتین پر اس کے برے اثرات کا تذکرہ بھی فنکارانہ انداز میں کہنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن افسانہ نگار کو جس انہماک سے فنکارانہ چابکدستی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے وہ چشمہ فاروقی کے یہاں مفقود ہے۔ محض بیانیہ کے سہارے کہانی سنا دینے کو ہی افسانہ نگاری نہیں کہتے۔ علاوہ ازیں ظالم اور شرابی شوہر وں کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والی خواتین پر بھی ان کا افسانہ اس مجموعہ میںشامل ہے۔بیٹی کی پیدائش کسی کسی گھر میں ایک غم کا ماحول پیدا کر دیتی ہے ۔حالانکہ وہی بیٹی کس طرح گھر میں زحمت نہیں بلکہ رحمت بن کر آتی ہے اس پر انھوں نے قاری کی توجہ مبذول کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ اس طرح مختلف نسوانی کرداروں کے ذریعہ چشمہ فاروقی نے سماج کو ایک مثبت پیغام دینے میں کامیاب نظر آتی ہیں۔۔اگر اس مثبت پیغام کو ہی وسیلہ بنا کر ان افسانوں کو پڑھا جائے تو چشمہ فاروقی صاحبہ بلا شبہہ داد کی مستحق ہیں۔ 
قومی کونسل برائے اردو زبان نئی دہلی کے مالی تعاون سے شائع ہونے والی اس کتاب کوEducative book serviceنئی دہلی نے شائع کیا ہے۔ سرورق رنگین اور جاذب نظر ہے۔ کاغذ بھی اچھا ہے۔اس کی قیمت ۲۰۰؍ روپے ہے۔ملنے کا پتہ ۔Educatiye book service 
 25/3,Joga bhai.Jamia Nager.New Delhi-110025  

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment

0 comments:

Post a Comment